راجن
پور (کرائم رپورٹر ) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے
گی۔گندم خریداری مراکزپر کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلوانے کے لیے
فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پھل ملے
گاجبکہ کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام
سے کیے گئے وعدے ہر قیمت پر پورے کریں گے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں کاشتکاروں ،مزدور،بیوہ
،یتیم اورمحروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل
بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب
اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی گورچانی نے کہا
کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل
بروئے کا ر لا رہی ہے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں
اور جب تک وطن عزیز سے اندھیرے ختم نہیں ہوں گے (ن) لیگ کی حکومت چین سے کا
سانس نہیں لے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے انشاء
اللہ ٹیوب ویل24گھنٹے چلایں جائیں گے اور صنعتوں کا پہیہ کبھی بند نہیں
ہوگا چونکہ اس سال گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے کسانوں نے ملک کی زرعی معیشت
کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات ایک کیا گندم کی فصل کو مزید
بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت اور کسانوں کے ساتھ مل کراقدامات کئے جا رہے
ہیں آئندہ سال ہمارے ملک میں نہ صرف گندم وافر مقدار میں ہوگی بلکہ ہم
گندم ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ بھی کمائیں گے۔پنجاب حکومت نے گذشتہ5برس میں
زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اورجدید طریقہ کاشتکاری کوررائج کرنے کے لیے
اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی بحران
کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔2500میگاواٹ کے کول پاور پلانٹس کے
منصوبوں کا سنگ بنیاد مئی میں رکھا جائے گا،یہ منصوبے پورٹ قاسم اور
ساہیوال میں لگائے جائیں گے اور وزیراعظم محمد نواز شریف ان کول پاور
پلانٹس کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد
نواز شریف نے ڈیرہ مراد جمالی میں 404میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے منصوبے کا
افتتاح کیا ہے جبکہ گدو میں700میگاواٹ کا منصوبہ بھی فنکشنل کیاگیا ہے
0 comments:
Post a Comment