aراجن
پور (کرائم رپورٹر ) صادق ڈسٹری میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں
ایکڑ آراضی زیرآب صادق ڈسٹر ی جیسی کئی نہروں کے پشتے کمزور کئی سیلاب زدہ
نہریں قابل مرمت محکمہ انہار پنجاب نوٹس لے تفصیلات کے مُطابق حالیہ سیلاب
اور گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل رودکوہی سیلاب سے علاقہ پچادھ کی نہروں کی
حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے کہیں پشتے کمزور ہیں تو کہیں نہروں کے
گیٹ قابلِ مرمت ہیں عرصہ دراز سے ان نہروں کی مرمت نہ ہوسکنے کی وجہ سے
نہری پانی صحیح معنوں میں ٹیل تک نہیں پہنچ پاتا آج بھی اسی صورتحال کا
سامنا کرنا پڑا جب چھ ماہ بعد صادق ڈسٹر ی میں پانی پہنچا تو نہر کا پُشتہ
کمزور ہونے کی وجہ سے نہر میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جبکہ اکثر موگہ جات
بند ہو نے سے کئی جگہوں پر پانی کناروں سے بھی اوور فلو کرگیا صادق ڈسٹری
کے شگاف کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پُر کرلیا گیا زمینداروں نے صوبائی
حکام محکمہ انہار پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکبار پھر مون سون سیزن سر
پہ منڈلا رہا ہے اِس لئے فوری طور پر سیلاب زدہ نہروں کی مرمت کو یقینی
بنایا جائے اور محکمے کو خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں
0 comments:
Post a Comment