راجن
پور(کرائم رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی دینی درسگاہ جامعہ
دارالعلوم مدنیہ کوٹ مٹھن میں 30 واں سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس کی صدارت
جامعہ کے مہتمم الحاج عزیز بھٹی نے کہ جبکہ نگران مولانا محمد اسلم بھٹی
قاری عبدالرحمان اور مولانا سیف الرحمان بھٹی تھے کانفرنس سے مرکزی سرپرست
اعلیٰ جمعیت علماء اسلام پیر طریقت حضرت مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل نے
کہا کہ پاکستا ن اور دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں
کی جائے گی ،جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر حضرت مولانا مفتی حبیب
الرحمان درخواستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس نے امن کا درس دیتے ہیں
انہیں مٹانے والے خود مٹ جائیں گے مولانا پیر سیف الرحمان درخواستی نے کہا
کہ اسلامی نظام کے نفاظ کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا پاکستان صرف اسلامی
مملکت ہے یہاں شریعت ہی امن قائم کرسکتی ہے جبکہ محقق اہلسنت حضرت
مولاناعبدالحمید نے کہا کہ مدارس کے خلاف سامراجی قوتوں کی سازش عروج پر
ہیں ان کی ان ساشوں کا ہم ڈت کر مقابلہ کریں گے ۔کانفرسن کے اختتام پر حفاظ
کرام کی دستار بندی بھی کرائی گئی ،الحاج عبدالعزیز بھٹی کو جامعہ کی
بہترین خدمات انجام دینے پر پیر حضرت مولاناسیف الرحمان درخواستی نے دستار
بندی بھی کرائی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کی
0 comments:
Post a Comment