راجن پور (کرائم رپورٹر )ریاست میں ریاست ملک کی رٹ کو چیلنچ ڈی سی او راجن
پور نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی اتفاقیاں چھٹی ختم کر دی جس پر محکمہ
تعلیم کے ٹیچروں میں غم وغصہ کی لہر دورگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن
پور میں کئی ماہ سے ڈی سی او راجن پور نے انقاقیاں چھٹیاں بند کر رکھی ہیں
۔جو کہ ریا ست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے ٹیچروں نے اپنا نام نہ بناتے ہوئے
کہاکہ ہم کئی ماہ سے اذیت میں مبتلا ہے کہ ہماری طبعیتخراب ہوجائے یا
ہمارے گھر میں کوئی بیمار ہویا کوئی وفات ہوجا ئے ہمیں پھر بھی سکول جانا
پڑتا ہے ۔ورانہ ہمیں نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دی جاتی ہے جبکہ ایک ماہ
میں انقاقیاں دوچھٹیاں ہوتی ہے جوہمارا حق ہے وہ بھی نہیں دی جاتی ہے۔ جو
ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے اور لبیر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایک ٹیچر
نے بتایا کہ میرے گھر میں میرا بچہ بیمار تھا اور چھٹی مانگی تو مجھے چھٹی
نہ دی گئی۔ بلکہ کہا گیا کہ ہسپتال میں ہے تو مر تو نہیں اپنی ڈیوٹی دوں
کچھ ٹیچروں نے ڈی سی او سے ملنے کی کوشش کی تو ڈی سی او نے ملنے سے انکار
کردیا ٹیچروں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری انقاقیاں چھٹی کو
باحال کیا جائے تاکہ ہم اپنی چھٹی اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکے
0 comments:
Post a Comment