Feature Top (Full Width)

Sunday, 27 April 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پولیو مہم کیلئے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پولیو مہم کیلئے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران مہم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ روابط رکھیں ۔پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئیکار لائیں۔ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت وسستی برداشت نہیں کی جائے گئی ۔ اس مہم کے دوران3لاکھ80ہزار171پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ٹیموں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہیگا۔ محکمہ صحت کے افسران اورعملہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، ڈاکٹر شمع نور ،ڈاکٹر صدیق، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عمار حسین ، پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر محسن وٹو ،یونیسیف کے نمائندہ خرم کھوسہ،آفتاب شاہ ، پی آر ایس پی کے اسد اللہ قریشی ،این آر ایس پی کے نمائندہ اختر دیگر ضلعی افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ای ڈی او صحت نے بتا یا یہ تینوں روزہ پولیو مہم 5مئی سے شروع ہوگی اس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھرجاکر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر محسن وٹو نے بتایا پولیو کنٹرول روم میں مختلف علاقوں سے پولیو سے متعلق92کالز موصول ہوئیں ہیں اور متعلقہ افسران کوآگاہ کردیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers