راجن پور (کرائم رپورٹر ) دارلامان راجن پورسے روجہان جانے والی شادی شدہ
خاتون کودوافراد سمیت سٹی پولیس نے حراست میں لے لیا عدالت کے فیصلے کی
روشنی میں خاتون کو رہائی ملے گی پولیس تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی
رہائشی کرن جو دوبچوں کی ماں بھی ہے بیس روز سے دارلامان میں مقیم تھی اس
دوران اس کے مبینہ آشناء نوید ملک جو کہ تحصیل روجہان کے علاقہ کچہ راضی کا
رہائشی ہے نے بتلایا کہ اس نے مقامی وکیل کے توسط سے عدالت میں درخواست
دائر کی جس پر اس خاتون کرن قوم قصاب نے عدالت کو بتلایا کہ وہ نوید کے
ساتھ جانا چاہتی ہے بقول ملک نوید کے عدالت نے کرن کو اس کے ساتھ جانے کی
اجازت دے دی ہے معاملہ اُس وقت گمبھیر ہو گیا جب ون فائیو پر اطلاع ہوئی کہ
خاتون کو دوافراد لے کر جارہے ہیں جس پر ٹریفک پولیس نے سوزوکی گاڑی کا
پیچھا کرکے ان تینوں افراد کو قابو کرلیا اور سٹی پولیس کے حوالے کردیا
پولیس نے سوزوکی کار بھی قبضے میں لے لی ہے یہ کار مقامی ٹیکسی اسٹینڈ سے
کرائے پر لی گئی تھی ایس ایچ او سٹی ملک غلام اصغر کا کہنا تھا کہ عدالت کے
فیصلے اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر خاتون کو رہا کردیا جائے گا
0 comments:
Post a Comment