راجن
پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر وگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ
شیڈ نگ کا سلسلہ جاری پندرہ گھنٹوں سے زائد کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ سے شہری
اذیت میں مبتلاء کاروبارِ زندگی مفلوج راجن پور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ
جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دوہرا رویہ اپنایا جارہا ہے اَپر پنجاب میں چھ
گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں پندرہ
گھنٹوں کی لوڈشیڈ نگ ظلم ہے اُنہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے تمام علاقوں
میں یکساں لوڈ شیڈ نگ کر نے کا مُطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment