راجن
پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان
گورچانی نے کہا ہے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں
اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کر دیں، یہ وقت پاکستان کے لئے کام
کرنے کا ہے ملک پہلے ہی آمریت کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکا ہے سیاسی جماعتیں
پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں چاہے وہ کسی بھی لیول پر ہیں اگر وہ
اسمبلی میں ہیں تو اسمبلی فلور پر بات کریں اور اگر اسمبلی سے باہر ہیں تو
وہاں مثبت کردار ادا کریں مسلم لیگ ن کی قیادت نے جمہوریت کے لئے بہت
قربانیاں دی ہیں جلاوطنی کاٹی ہے، جیلیں برداشت کی ہیں اب تنقیدکرنے والے
پاکستان کی بہتری کے لئے تجاویز دیں نہ کہ صرف باتوں سے کام چلائیں۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے پا کستان کی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن
کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ بین
الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا ء سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں بھی
زبردست تیزی آئی ہے جو ملکی معیشت کیلئے نہایت خوش آئند ہے ، توانائی کے
ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں چینی گروپ سے قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر
تعاون کے حوالے سے طے پانے والے معاہدہ پربھی تیز رفتاری سے بھی کام کیا
جائے گا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے بتایا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ
تعلیم میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے
تعلیمی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے125 نئے سکول شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح
فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولو ں کی کل تعداد 3600 تک پہنچ گئی ہے جن میں
15 لاکھ طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں
0 comments:
Post a Comment