Feature Top (Full Width)

Sunday, 20 April 2014

تھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ شاہوالی اورتھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عمرکوٹ سے بھاری مقدار میں گندم کی سمگلنگ بارے صحافیوں نے اطلاع دی جس پرتھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ اوغلام اصغر گجر اور شاہوالی چیک پوسٹ پولیس کو اسکی اطلاع دی جس پر اے ایس پی روجھان کی قیادت میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ،دوران ، چیکنگ پولیس نے دو ٹرک جن کے او پر لکڑی جبکہ نیچے بھاری مقدار میں گندم پائی گئی ۔پولیس نے بہترکاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوں ٹرک اپنے قبضے میں لے لئے اور دو سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ گندم بھر دو ٹرک محکمہ فوڈ آفیسران کے حوالے کردیااور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے رشوت لیے کر جوڈیشل کر دیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers