Feature Top (Full Width)

Monday, 14 April 2014

ضلع راجن پور کے عوام کو سیاسی شعور دیا اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کراُنہوں نے بھی ضلع کے غریب اور نادار عوام کی خدمت کو زندگی کا نصب العین بنا رکھا ہے سردار ولی محمد مزاری

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سردار عاشق حسین مزاری مرحوم کے فرزند سردار ولی محمد مزاری نے کہا ہے کہ اُن کے والد نے ضلع راجن پور کے عوام کو سیاسی شعور دیا اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل کراُنہوں نے بھی ضلع کے غریب اور نادار عوام کی خدمت کو زندگی کا نصب العین بنا رکھا ہے ضلع کے ممبران اسمبلی کو بھی تھانہ کچہری کی سیاست کی بجائے غریبوں اور ناداروں کی خدمت سمیت علاقے کی ترقی پر اپنی تو جہ مرکوز کرنا ہوگی تاکہ اِس پسماندہ ضلع کے عوام ترقی کرسکیں مزاری اتحاد شروع دن کی طرح قائم ہے ارکانِ اسمبلی کی مصروفیات کی وجہ سے اتحاد کے اجلاس نہیں ہوسکے سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم سردار عاطف مزاری کے درمیان اتحاد کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں ان خیالات کا اِظہار اُنہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ دوہری نیشیلٹی رکھتے ہیں وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایسا بل منظور کرائیں گے کہ جس سے دوہری شہریت رکھنے والے بھی ملکی انتخابات میں حصہ لے سکیں تب انشاء اللہ وہ راجن پور سے الیکشن لڑیں گے اُن کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی ہو یا پولیس ملازمین کی حکومتِ پنجاب تحصیل سطح پر میرٹ پالیسی متعارف کرے کیونکہ تحصیل روجہان انتہائی پسماندہ ہے جبکہ تحصیل جام پور کا لٹریسی ریٹ ضلع میں سب سے زیادہ ہے سردار ولی محمدمزاری نے کہا ہے کہ اُنہوں نے روجہان کے متعدد غریب نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے مالی امداد کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے جبکہ اُن کی والدہ مہلک بیماریوں میں مبتلاء غریب خاندانوں کی مالی امداد کرنے میں مصروف ہیں اس موقع پر اُنہوں نے پریس کلب کیلئے بیس ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا اس موقع پرصدر پریس کلب امجد فاروق جنرل سیکرٹری ندیم قریشی اور فنانس سیکرٹری محمد اسحاق گبول سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers