Feature Top (Full Width)

Sunday, 27 April 2014

پاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریب

راجن پور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریب کوٹ مٹھن میں ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر منعقد ہوئی ۔کارکنوں کے بھنگڑے سالگرہ کا کیک پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور ایم پی اے نے ملکر کاٹا۔۔تفصیل کے مطابق۔پشتو دھن پر رقص کرتے یہ کارکن پاکستان تحریکِ انصاف کا اٹھارواں یوم تاسیس منا تے رہے ہیں ،ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر منعقدہ اس پر وقار تقریب کے آرگنائزر محمد عبید درانی ڈپٹی کوارڈینیٹر سوشل میڈیا انصاف یوتھ ونگ پنجاب تھے جبکہ زیر صدارت مرکزی راہنما پی ٹی آئی و امیدوار برائے چئیرمین بلدیہ کوٹ مٹھن راؤ محمد حاکم علی ایڈووکیٹ نے کارکنوں کے ہمراہ تقریب کے مہمانِ خصوصی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرخواجہ شریف محمد عامر کوریجہ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے بیرسٹرعلی رضا خان دریشک ڈاکٹر کلیم درانی ،راؤ محمد صدیق ایڈووکیٹ ،سید منور شاہ بخاری ،سید اسماعیل شاہ بخاری اور قوم پرست جماعت ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کا والحانہ استقبال جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما راؤ محمدحاکم ایڈووکیٹ ، ایم اپی اے علی رضا خان ،ٹکٹ ہولڈر خواجہ شریف محمد عامر نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ن لیگ کے وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن جماعت کا کردار نبھا رہی ہے۔ حکومت نے اگرقوم سے وعدے وفا نہ کئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پورے ملک کی عوام متفق ہے اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی لوگوں کو سستا انصاف فراہم کر کے ملک میں جاری مہنگائی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے گی۔تقریب کے آخر میں سید اسماعیل شاہ بخاری نے ملک و قوم کی ترقی اور عمران خان کی درازی عمر کی دعا کی گئی بعد میں ایم پی اے علی رضا خان اور ٹکٹ ہولڈر خواجہ عار کوریجہ نے کارکنوں کے ہمراہ ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers