راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے
کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے فری علاج معالجہ اور مفت
ادویات کی ستیابی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیئے ادویات خرید کے ٹینڈر
جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اور معیار ی ادویا ت کی خریداری کے لیئے کمیٹی کو
ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ماضی میں ای ڈی او
صحت کی غفلت اور سستی کے باعث ادویات کی خریداری کا کام سست روی کا شکار
رہا جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے سارے پراسس کا از سرے نو
جا ئزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ معیار ی ادویات کی وافر مقدار میں جلد
دستیابی کو یقینی کو بنا نے کے لیئے نئی کمیٹی تشکیل دی ۔ جس کی رپورٹ کی
روشنی میں ادویا ت کی خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اگلے چند
دنوں میں ضروری کاروائی کے بعد ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو
تمام طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
0 comments:
Post a Comment