راجن پور(کرائم رپورٹر )فلوروایسوسی ایشن ضلع راجن پور کے صدر سردار محمد
عارف خان دریشک نے کہا ہے کہ حکومت فلورملز مالکان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا
سلوک کررہی ہے فوڈ فلور ارتھاٹی کی بے جامداخلت نامنظور مسائل کے حل تک
مکمل ہڑتال جاری رہیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلورملز مالکان نے ہمیشہ عوام ریلیف
دیا ہے مگر حکومت لگتا ہے ماحول خراب کر نا چاہتی ہے ۔انہوں نے واضح االفاظ
میں کہا کہ فوڈ اتھاٹی کی جانب سے جب تک بے جا مداخلت ختم نہیں ہوتی آٹا
کی سپلائی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فلورملز مالکان نے متفقہ طورپر
سردار حبیب الرحمان لغاری کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ
تمام فلورملزمالکان اتنہائی دیانتداری سے عوام کو آٹا فراہم کرکے ملکی
تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی حب الوطن پر شک نہیں کیا
جاسکتا البتہ حکومت کی نیت خراب لگتی ہے اس موقع پر چوہدری عارف عزیز،
محمد محفوظ ،محمد مصطفے،حاجی مشتاق احمد ،طاہر مشتاق ،احسن خان غلزئی
،محمد افضل شیخ ،سعید احمد بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 14اپرپل کی
ہڑتال کو مکمل کامیاب بنایا جا ئیگا
0 comments:
Post a Comment