Feature Top (Full Width)

Friday, 18 April 2014

راجن پور سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحریری درخواست پر اینٹی کرپشن نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ۔

راجن پور( کرائم رپورٹر) آفیسر کالونی میں فخر جہاں پارک کے نزدیک سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحریری درخواست پر اینٹی کرپشن نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہری محمد امین بُھٹہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان کو دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ڈی پی او آفس کے سامنے فخر جہاں پارک روڈ پر آفیسر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں کی باؤنڈری وال کی تعمیر میں سب انجینئر ارشاد نبی اور ٹھیکیدار شبیر احمد نے ملی بھگت کر کے ناقص مٹیریل استعمال کیا اور دیوار کو گرانے کے بعد نئی دیوار پرانی بنیادوں پر کھڑی کر کے کرپشن کر کے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راجن پور نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کو 19 اپریل کو دفتر میں طلب کر لیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers