راجن پور (کرائم رپورٹر) جوائنٹ فارمر ڈے کے موقع پر ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ضلع کی ترقی کیلئے
محکمہ زراعت میں زراعت کو ترقی دینا ہوگی ۔ ہمارے ملک میں بہتریں نہری نظام
اور بہترین زمین موجود ہے ۔ تمام کسان اور زمیندار محکمہ زراعت سے پاس شدہ
بیچ استعمال کریں اور اپنی پیداوار کو بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں
کیلئے فری سروس ہروقت موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی اوراجن پور غازی
امان اللہ کی قیادت میں ضلع راجن پور بہت ترقی کررہا ہے ۔ ضلع کی پسماندگی
کو ختم کردیا گیا ہے ۔ محکمہ زراعت بھی اب انشاء اللہ پہلے سے زیادہ ترقی
کرے گا ۔ اپنے علاقہ کے زمینداراور کاشتکار محکمہ زراعت کے جدید اور مفید
مشوروں سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ مختلف علاقوں میںیہ
پروگرام کرائے جارہے ہیں ۔ جس سے پیداوار کے علاوہ کسانوں کی آمدنی میں بھی
اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ فشریز ،محکمہ لائیوسٹاک ،واٹر منیجمنٹ
اورمتعلقہ تمام محکمہ کے افسران نے اپنے اپنے جدید مشوروں سے کسانوں کو
آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار ،ڈپٹی ڈی او زراعت ظفر
خا ن ، غلام شبیر خان ،ڈپٹی ڈی او واٹر منیجمنٹ ،ڈی او فشریز رضا خان بلوچ
، فش فارم کے چیئرمین عمر خان نے بھی قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے
کہا کہ محکمہ زراعت دروازے کاشتکاروں اور زمینداروں کیلئے ہروقت کھلے ہیں ۔
ہر قسم کے مشورے اور سروس بالکل فری ملے گی ۔ اس موقع پر رضا خان بلوچ نے
بتایا کہ فش فارم سے ضلع کی آمدن میں کافی اضافہ ہورہاہے ۔ اور اس کی
پیدوار کو مزید بڑھایا جارہا ہے
0 comments:
Post a Comment