Feature Top (Full Width)

Monday, 21 April 2014

عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لئے الیکشن میں اب وہی نمائندے کا میاب ہونگے جو عوامی فلاح وبہیو د کے لئے جد وجہد کر ینگے ڈاکٹر حفیظ الر حمان دریشک

راجن پور (کرائم رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الر حمان دریشک نے کہا ہے کہ سیاست میں تبدیلی آچکی ہے ۔آ ئندہ الیکشن میں وہی امید وارکا میاب ہونگے جو عوام کے کام کرینگے ۔کھوکھلے نعروں اورد لفریب وعدوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں کے مغززین علاقہ پارٹی کا رکناں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بڑی تبد یلی آچکی ہے۔عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لئے الیکشن میں اب وہی نمائندے کا میاب ہونگے جو عوامی فلاح وبہیو د کے لئے جد وجہد کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی عوام نے پرانے سیا سی کھدڈیوں اورمحض وعدے وعہد پر عوام کو خانے والوں کو ناک آؤٹ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کی حکومت کا بہترین کا رنامہ ہے جس سے ضلع راجن پور ترقی کی شاہراہ پر گا مزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کا رکنان کو ہدایت دیں کہ وہ علاقہ کی ترقی کے لئے اپنی جدوجہد تیزکر دیں اور عوامی فلاح کے منصوبہ جات زیر بحث لائیں جس سے علاقہ کی عوام کی فلاح ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک کو ایشن ٹائیگر بنانے کی جدوجہدکررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں کے کا م ترجمیی بنیادوں پر حل کئے جا ئینگے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔اس موقع پر عابد حسین چانڈیہ ،چوہدری لیاقت حسین ،حبیب خان دریشک ،جام عاشق حسین ،خادم حسین دریشک ،محمد حنیف دریشک ،ملک منیر احمد بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers