راجن
پور (کرائم رپورٹر) گھر میں بیٹھی خاتوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسکی عزت
لوٹنے کے کی کوشش کرنے والے دو اوباشوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
پانچ دن گزرنے کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری پر نورین بی بی ڈی او آفس
پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق موضع کچہ درگھ کی رہائشی نورین بی بی نے پریس کلب
کوٹ مٹھن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی بیٹھی تھی کے اس پر
عرصہ دراز سے بری نگاہ رکھنے والے اوباش احمد یارلشای نے مجھے گھر میں
اکیلا پانے کا فائدہ اٹھایا اور گھر میں گھس کر مجھے بدکاری پر ورغلانے لگا
میرے انکار پر اس نے مجھے گردن سے دبوچ لیا اور میرے ساتھ بد فعلی کی کوشش
کرنے لگا اس کے ساتھ ایک اورآدمی بھی تھا ۔میری دھاڑ فریاد پر قریبی
ہمسائے متوجہ ہوئے تو وہ بھاگ گئے اپنی عزت بچانے کی کوشش میں میری قمیض
بھی پھٹ گئی جس سے میرے باپردہ اعضا ء نمائیاں ہوگئے ۔انہوں نے میڈیا کو
روتے ہوئے بتایا کہ میں نے پولیس تھانہ کوٹ مٹھن میں درخواست دی جس پر
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ354/453 ppc درج تو کرلیا مگر
ملزموں کو گرفتار کرنے میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ
رز گزر گئے ملزم پارٹی الٹا ہمارا راستہ بھی بند کردیا اور ہمیں صلح کے
لئے مختلف زرائع سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے ڈی پی او کو بھی انصاف
کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ملزموں کو
فوری گرفتار کیا جائے
0 comments:
Post a Comment