راجن
پور (کرائم رپورٹر ) ایس ڈی پی او صدر / ہیڈ کوآرٹر خالد مسعود ناصر بھٹی
نے کہا ہے راجن پور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا
کررہی ہے صدر وہیڈ کوآرٹر سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جاری ہے
ایسے میں شہریوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے
ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اِظہار اُنہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پولیس محدود وسائل اور نفری کی کمی
کے باوجود عوام کی حفاظت میں کوشاں ہے اُن کا کہنا تھا کہ ڈی پی او زاہد
محمود گوندل نے شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے سخت ہدایات
جاری کررکھی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ سائلین کے لئے اُن کے دفتر کے دروازے
ہمہ وقت کھلے ہیں اس موقع پر انسپکٹر تھانہ فاضل پور محمد فیاض بٹوانی
انسپکٹر محمد بلال اسلم کھوسہ انسپکٹر تھانہ کوٹ مٹھن ثناء اللہ خان مستوئی
انسپکٹر تھانہ سٹی ملک غلام اصغر بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment