راجن
پور (کرائم رپورٹر ) صوباائی وزیر کواپریٹو سوسائیٹیز پنجاب
ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہبا ز شریف کا مثالی ، اہم اور تاریخی اقدام
ہے۔ جس کی تکمیل سے مالکان اپنی زمینی جائیداد کا ریکارڈ گھر بیٹھ کر دیکھ
سکیں گے ۔ اور پٹورای کلچر کے خاتمے سے دفاتر کے چکروں اور مبینہ کرپشن کی
شکایت کا ازالہ یقینی ہو گا۔ رواں سال کے آخر تک صوبہ بھر کے تمام اضلاع
میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا جا ئے گا۔ پٹواریوں کی بھی جدید ٹریننگ
کرا ئی جا ئے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی او �آفس راجن پور
میں لینڈ ریکار ڈ کمپیوٹرائزڈ منصوبہ کے جا ئزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے
کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، اے ڈی سی محمدامین اویسی ، اے
سی جام پور عبدالرؤف مغل،اے سی راجن پور چوہدری مختار احمد ، اے سی روجہان
فاروق صادق،پروجیکٹ انچارج چوہدری محمد عارف،تینوں تحصیلوں کے تحصیلدار اور
نائب تحصیلداروں ، مسلم لیگی راہنما شیخ ولی محمد ، ایم اپی اے اور ایم
این ایز کے نمائندگان سردار یوسف خان دریشک ، سردار حسام جاوید گورچانی ،
زاہد مزاری بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ زمین
جائیداد کی خرید و فروخت میں گھپلوں کی شکایات کے خاتمے کے لیئے حکومت نے
فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹی ایم ایز کی منظوری کے بغیر رجسٹریاں نہ کی جا
ئیں گی ۔ قبل ازیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع میں جاری
ترقیاتی منصوبوں کی رفتار با رے کارکردگی پیش کی اور کہا کہ ترقیاتی
منصوبوں کے انتخاب کے وقت میگا منصوبوں کو ضلع کی روحانی۔ نامور علمی ادبی ،
سائنسی اور رول ماڈل شخصیات کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے
کہا ہے کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی قیاد ت میں ضلعی انتظامیہ
کی ٹیم نہایت جان فشانی اور حب الوطنی سے فرض شناسی کا مظاہر ہ کر رہی
ہے۔اور ترقیاتی عمل کی رفتار کو دیکھ کر مجھے خوشی ہو ئی ہے کہ اب ضلع راجن
پور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔د ریں اثنا اے ڈی سی محمد امین اویسی
نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتیہو ئے بتایا کہ ضلع راجن پور میں لینڈ
ریکارڈ کی کمپیوٹرائزنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اب تک ضلع کے بیس مواضعات
کی ویری فیکشن ہو چکی ہے ۔امید ہے کہ ضلع راجن پور کا ہدف بھی مقررہ وقت
میں حاصل کر لیا جا ئے گا
0 comments:
Post a Comment