Feature Top (Full Width)

Friday, 18 April 2014

باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے۔ کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مرکز خرید گندم فاضل پور اور محمد پور سنٹر کا دورہ کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی او سی ارشدگوپانگ اور دیگر افسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر انتظامات کا بھی جا ئزہ لیا اور موقع پر ڈیوٹی دینے والے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے کسانوں کو سہولتیں فارہم کی جا ئیں گی اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونا ہونا چا یئے اور بلاتفریق میرٹ کے مطابق کام کیا جا ئے۔ اخلاق کے دائرے میں رہ کر نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر آنے والے کسانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ ڈی سی او نے کسانوں سے کہا کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں حکومت آپ کی تمام گندم خرید کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام گند م خرید کرے گی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع راجن پور اپنا ٹارگٹ پورا کر لے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers