Feature Top (Full Width)

Thursday, 17 April 2014

انتہا پسندی ،دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے ساتھ مدارس دینیہ کا کوئی تعلق نہیںحاجی عبدالعزیز بھٹی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) انتہا پسندی ،دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے ساتھ مدارس دینیہ کا کوئی تعلق نہیں ،دینی مدارس کا کا نصاب عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے دینی مدارس کی آزاد ی اور خود مختیاری کو ہر قیمت پر نو کمپروماائز ،قومی سلامتی پالیسی کی آڑ میں دینی مدارس کے خلاف کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مولانا عبدالصمد درخواستی صوبائی ترجمان جمیعت علماء اسلام۔تفصیل کے مطابق جمیعت علما ء اسلام کے صوبائی ترجمان مولانا عبدالصمد درکواستی جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزاہ رحمت الرحمان درخواستی جامعہ دارلعلوم مدینہ کے کوٹ مٹھن کے مہتمم حاجی عبدالعزیز بھٹی مولانا سیف الرحمان بھٹی ،مولانا اسلم بھٹی ،قاری عبدالرحمان بھٹی و جمعیت علماء اسلام (س) کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے جامعہ دارلعلوم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی آزادی حریت و فکرو عمل اور خود مختیاری کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے ۔دینی مدارس کا نصاب جامع اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انتہا پسندی ،تشدداور عسکریت پسندی سے مدارس مدارس دینیہ کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی آڑ میں دینی مدارس کے خلاف کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا دینی مدارس کی خدمات کو اجاگر کرنے اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا ۔اس موقع پر قاری محمد یوسف، محمدزاہد بھٹی ،محمد کلیم بھٹی و دیگر ارکان موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers