Feature Top (Full Width)

Monday, 21 April 2014

راجن پورمیں انجمن تاجران سٹی یونٹ کے عہداروں کی حلف برادری تقریب سے خطابسردار ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک

راجن پور(کرائم رپورٹر) ملکی تعمیروترقی میں تاجربرادری کی خدمات کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا۔جنہوں نے ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ۔ضلع راجن پور کی 67 سالہ پسماندگی دور کر دینگے ،وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ملکی معیشت مضبوط اورجمہیوریت کا استحکام چاہیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 175سردار ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک نے راجن پورمیں انجمن تاجران سٹی یونٹ کے عہداروں کی حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر بھی مشکل وقت آیا ۔تاجر برادری نے نمایاں کردار اداکرکے ملک وقوم کو بحران سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے عوام کے67سالہ احساس محرومی کو ختم کر نے کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔الیکشن میں کیا گیاسوئی گیس کا وعدہ میاں محمد نوازشر یف نے ایفاء کردیا ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے میگا پر اجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں واٹر سپلائی سکیمیں ،سکو لوں کی اپ گر یڈ یشن ،صحت وصفائی کے منصوبہ جا ت ،سٹرکوں کی تعمیر ،کاشت کاروں کے لئے آسان قرضہ جا ت ،یوتھ سکیم،تعلیم کا فروغ ودیگر متعد د منصوبہ شروع ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کر وں گا راجن پور کی غر یب عوام مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے اور ان کی آنکھیں دور بین ہے جوخامیاں ہم نظر نہیں آتی یہ دیکھ لیتے ہیں ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔ درس ثناء پر و قار تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔جس کی سعادت مولانا ابوبکر درخواستی نے حاصل کی نعت رسول مقبول امین الر حمان نے سنائی سٹیج سیکر ٹری کے فرائض انجمن تا جران کے رہنما محمد ندیم قریشی نے انجام دیئے ۔صدر سٹی یونٹ حاجی محمد ارشد با جوہ نے اجرک پیش کیا ۔آخر میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے انجمن تاجران راجن پور کے نو عہداروں سے حلف لیا ۔اس موقع پرصدر پر یس کلب محمد امجد فاروق ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ الدین مزاری ،سردار ثنا ء اللہ خان دریشک ،محمد اظہر گوپانگ ،چوہدری یوسف ،سابق ناظم راجن پور غربی کنور کمال اختر ،قاری محمود احمد قاسمی ، خواجہ فرید جر نیلسٹ فورم کے ممبران نائب صدر پریس کلب میاں ریاض ثاقب،فداحسین نادر، حسنین عباس سونترہ،ملک ریاض مکول ،عبدالصبور رحمانی ،عمران ظفر، علاوہمعززین علاقہ ،تاجربرادری ،وکلا اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں عبد الصمد در خواستی نے دعا کرائی اور معززمہمانوں نے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers