Feature Top (Full Width)

Monday, 21 April 2014

آج طالبان کا نام استعمال کرکے بعض لوگ اپنے مفاد کی تکمیل میں مصروف ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں حکومتوں صفوں میں ہم آہنگی کے فقدانمولاناسمیع الحق

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) مرکز ی سرپرست اعلیٰ جمیعت علمائے اسلام پاکستان (مولاناسمیع الحق گروپ )میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ 1973 ء کے آئین کی بار بار معطلی سے پاکستان ترقی سے محروم رہا ڈکٹیٹرز پاکستان کے اصل آئین کو تہ وتیغ کرتے رہے آج طالبان کا نام استعمال کرکے بعض لوگ اپنے مفاد کی تکمیل میں مصروف ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں حکومتوں صفوں میں ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک موجود ہیں جے یو آئی انشاء اللہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو مذاکرات کی کامیابی کی نوید سنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور کے دورے کے دوران ڈسٹر کٹ پریس کلب راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سیف الرحمن درخواستی اور مولانا حبیب الرحمن درخواستی آف خان پوری بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں میاں محمد اجمل کا کہنا تھا کہ قوم ڈھیل نہیں دے گی تو سابق صدر مشرف اور موجودہ حکومت کے درمیان ڈیل نہیں ہوگی اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کے 64 سے زائد گروپس موجود ہیں حالیہ سیز فائیر کے بعد گروپس میں فرق ظاہر ہوگیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کو دیکھنے کا اُنہیں بہت شوق تھا کیو نکہ اُن کے پَردادا مولانا عبیداللہ سندھی کا بچپن ضلع راجن پور کے قصبے کوٹلہ مغلان میں گذرا ہے اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دیتی ہے تو پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند ہو جائے گا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers