Feature Top (Full Width)

Monday, 21 April 2014

راجن پور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے داجل کینال سمیت علاقہ پچادھ کی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع علاقہ مکینوں کی خوشی محمد آمین اویسی

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے داجل کینال سمیت علاقہ پچادھ کی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع علاقہ مکینوں کی خوشی قابلِ دید ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی کی سربراہی میں علاقہ پچادھ کا دورہ زیرِ زمیں کڑوے پانی والے علاقوں میں نہروں کو وارہ بندی کی بجائے مستقل بنیادوں پر چلانے بارے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے تفصیل کے مُطابق ڈ ی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے علاقہ پچادھ کی نہروں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار پنجاب کے حکام کو ضلع کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر محکمہ انہار پنجاب نے 16 اپریل سے ہیڈ تونسہ سے نکلنے والی ڈی جی کینال میں پانی کی فراہمی جاری کردی ایک سے دوروز کے اندر پانی داجل کینال اور اس کی ذیلی نہروں دھندی ،صادق ڈسٹر ی ،فتح پور مائینر ،نور دھندی ،مبارک نہر میں جاری ہوگیا جس سے علاقہ پچادھ اور دھندی اسٹیٹ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم ڈی سی او کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی پولٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل اور ایکسئین انہار احسان اللہ ہاشمی نے علاقہ پچادھ کا دورہ کیا اور نہروں میں پانی کی فراہمی پر اطمینان کا اِظہار کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی نہریں وارہ بندی کے تحت چلتی ہیں جبکہ زیرِ مین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے اِن علاقوں کے مکین پانی کی عدم فراہمی جیسی مشکلات سے دوچار ہیں اُن کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کے مطالبے پر صوبائی حکام کو کڑوے پانی والے علاقوں کی نہروں کو مُستقل کرنے کی ڈیمانڈ بھجوادی گئی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers