Feature Top (Full Width)

Monday, 14 April 2014

لیگی حکومت الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر یگی ۔میاں نواز شریف ملکی معیشت مضبوط اور عوام کا میعارزندگی بلند کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہیںvڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) لیگی حکومت الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر یگی ۔میاں نواز شریف ملکی معیشت مضبوط اور عوام کا میعارزندگی بلند کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک نے اسلام آباد سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی تعمیرو ترقی کے لیئے ڈیڑھ ارب سے زائد کی گرانٹ سے علاقہ میں خوشحالی آئیگی۔انہعں نے کہا کہ پچاس کروڑ روجھان تحصیل چالیس کروڑ کی گرانٹ سے سٹر کوں کی تعمیر ،سیلاب سے بچاؤ کے لیے فلڈ بندوں کی تعمیر پر کام شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں وزیر اعظم پاکستان نے ضلع راجن پور کی عوام سے سوئی گیس کی منظور ی کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہوچکا ہے ۔سوئی گیس کی فراہمی ہر کام شروع ہوچکا ہے اس طرح دیہی علاقوں میں جہاں زیر زمین پانی کڑوا ہے وہاں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیزی سے جا ری ہے جبکہ دیہی مراکز صحت میں اودیات سٹاف کی کمی کو دورکیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دورمیں ضلع راجن پور کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا گیا ۔اس علاقہ میں جان بوجھ کو ترقی نہیں ہونے دی گئی مگر اب ملک جمہوری دور میں داخل ہوچکا ہے عوام کا احساس محرومی دور ہو نیوالہ ہے ۔اس موقع پر سید نور الحسن شاہ بخاری،سردار ثناء اللہ خان دریشک،سردار محمد یوسف خان دریشک ،راؤ ضیا اللطیف ایڈورکیٹ ،سید حسنین بخاری ایڈروکیٹ،ملک منیر احمد ،محمد اکرم خان دریشک،محمد ابراہیم مشوری ودیگر افراد بھی موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers