راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور کی سماجی شخصیات وگورنمنٹ کنٹریکٹرز ریاض
احمد شبیر خان ولید حسین ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی او بلڈنگز
چوہدری افتخار احمد محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں اُنہوں نے راجن پور شہر
کو خوبصورت اور جدید بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کیں اُن پر ٹینڈرز کے
حوالے سے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں بلکہ ڈی سی او راجن پور غازی امان
اللہ نے ٹینڈرز کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے کمیٹی روم میں اپنی
نگرانی میں ٹینڈرز کرانے کا عمل شروع کرارکھا ہے اور ضلع کے ترقیاتی کاموں
کے ٹینڈرز ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں ہی ہوتے ہیں جسمیں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے تمام
ممبران شریک ہوتے ہیں اس طرح ڈی سی او ضلع نے اپنے دفتر کے باہر کنٹریکٹرز
کی آسانی کیلئے نمایاں نوٹس بورڈ بھی آویزاں کرارکھا ہے جسمیں سرکاری
تعمیراتی کاموں کے ٹینڈرز کا مکمل پراسس درج ہے ان کا کہنا تھا کہ چند
عناصر فرض شناس ڈی او بلڈ نگز کی اچھی شہرت پربے بنیاد ہرزہ سرائی کررہے
ہیں
0 comments:
Post a Comment