راجن
پور( کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
خان گورچانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں ان کے اندرچھپے
ٹیلنٹ کو اجاگرکرنے کے لئے مسلم لیگ ن اربوں روپے کے فنڈزخرچ کررہی ہے
وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کاانعقاددنیاکاسب سے بڑا یوتھ
ایونٹ تھاجس ملک کے کھیل کے میدان آبادہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے
ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پی سی اے
کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ریجنل انٹرڈسٹرکٹ
کرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں
ضلعی صدرمسلم لیگ ن سردارحسام جاویدخان گورچانی ،ملک محمدشاہدڈڈا،میاں
ظہوراحمدخوجہ ،ڈی سی اے کے صدرسیدزاہدحسین شاہ،راؤشاکرمحمود،چوہدری احسن
مسعود،میاں محمدعارف،صادق حسین،اصغرعلی،فرحت خان ،سید آصف شاہ،شریف خان
لُنڈ،ثنااللہ خان لُنڈ،ملک کریم نوازارائیں ،وڈیرہ میرہزارخان
نوکانی،پرائیویٹ سیکرٹری عباس خان گورچانی ،ملک ندیم ترک کے علاوہ
دیگرشخصیات بھی موجودتھیں انھوں نے کہاکہ ضلع راجن پورجیسے پسماندہ ضلع میں
کرکٹکے فروغ کے لئے ایسے میچزکاانعقادخوش آئندہے اورایسے ایونٹ کی سرپرستی
ہرفورم پرجاری رکھوں گاانھوں نے کہاکہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے
علمبردارہیں اورہم ملک میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ
کی مضبوطی کے ذریعے جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی تقدیربدلنے
کاعزم لے کرنکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی
قیادت میں حکومت ملک و قوم کو در پیش مسائل ، چیلینجز اور بحرانوں سے نجات
دیلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ جلد ہی وطن عزیز کو اندھیروں سے
نکال کر قوم کو ترقی پزیر اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے
کہا کہ آنے والا دور پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت پاکستان
کو ایک مخلص قیادت دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں بہتری لانے
کے عزم کو دیکھتے ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے۔ دریں اثناانھوں نے
علاقہ پچادھ کی بستی میروخان نوکانی میں حاجی اجمل خان نوکانی کے بیٹے کی
فاتحہ خوانی بھی کی
0 comments:
Post a Comment