Tuesday, 29 April 2014
معاشرے کی ترقی اداروں کی مضبوطی سے وابستہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہےمحمد طارق خان دریشک
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) معاشرے کی ترقی اداروں کی مضبوطی سے وابستہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے حامد میر پر حملے کی مزمت کرتاہوں آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر سردار محمد طارق خان دریشک نے پریس کلب میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا معزز مہمان کی آمد پر صدر پریس کلب ائجنیر محمد امجد فاروق ، نائب صدر پریس کلب میاں ریاض ثاقب ، جنرل سیکریٹری محمد ندیم قریشیودیگر صحافیوں نے بھر پور استقبال کیا گیا۔جبکہ صدر پریس کلب انجنیئر محمد امجد فاروق اور جنرل سیکر ٹر ی محمد ندیم قریشی نے طارق خان دریشک کو روایتی سندھی اجر ک کا تحفہ پیش کیا ،صحافیوں کے سوالات کے کے جوابا ت دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیا تی الیکشن کیلئے تیا ریاں جا ری میں تا ہم دریشک فیملی میں سیا سی اتحاد بارے کوئی پیش رفت نہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالوں کے مسائل دنوں میں حل نہیں ہوسکتے ہیں اس کیلئے کچھ مزید صبرکرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے راجن پور شہر میں تعمیر وترقیاتی صحافیوں بارے بتایا کہ پنجاب حکومت شہر کی تعمیر وترقی اور ضلع کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے جس کا تمام ہر کر یڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے ۔انہوں نے سر کاری دفا تر میں کر یشن اور ہسپتال میں ادویات کے فقدان بارے بتا یا کہ وہ اس سلسلے میں وہ بہت جلد حکو مت پنجاب کو آگاہ کر ینگے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment