Feature Top (Full Width)

Thursday, 24 April 2014

ڈی سی او غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبزمنڈی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے

 

راجن پور(کرائم رپورٹر )عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تمام دوکاندار گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیا فروخت کریں ۔یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبزمنڈی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر اے سی راجن پور چوہدری مختار اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبز منڈی میں آڑھتیوں اور کاشتکاروں کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو انتظامیہ کے نوٹس میں لا ئیں۔ ڈی سی او نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اچھے سے اچھا بیج استعمال کریں اور پیداوار میں اضافہ کریں ۔ .ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں اور عوام کو زیادہ منافع خوروں سے بچائیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers