راجن
پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گوندل نے کہا
ہے کہ ضلعی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے محدود وسائل میں کوشاں ہے راجن پور
میں اب امن قائم ہو چکا عوام جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون
کریں ان خیالات کا اِظہار اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا
اُن کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ہمہ وقت پولیس الرٹ ہے اور سرچ آپریشن
جاری ہے جرائم پیشہ افراد کیلئے اب کچہ محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا اُن کا
کہنا تھا کہ دریائی کچے میں فورس کی سہولت کیلئے پختہ چوکیاں تعمیر کی
جارہی ہیں اور اِن چوکیوں کو پولیس شہداء کے ناموں سے منسوب کیا جارہا ہے
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی موثر پٹرولنگ سے بلوچستان سے پہاڑی دوروں
سے وارداتیں کرنے والے جرائم پیشہ کے حوصلے اب پست ہو چکے ہیں پوری پٹی پر
بارڈر ملٹری پولیس رینجرز اور ضلعی پولیس کے باہمی روابط اور موثر گشت کی
بدولت الحمداللہ علاقہ بھر میں امن قائم ہو گیا ہے اس موقع پر ریڈر ڈی پی
او انسپکٹر نذر حسین سنجرانی بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment