راجن پور ( کرائم رپورٹر)راجن پور سٹی پولیس کی کاروائی عوامی احتجاج کا
نوٹس لیتے ہوئے عادی چور گرفتار بکریاں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیڑی
کالونی کے رہائشیوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی راجن پور کے نئے ایس ایچ او محمد
اصغر کی ہدایت پر پولیس نے غلام فرید عرف فدی نامی چور کو گرفتار کر کے
چوری کی گئی بکریاں برآمد کیں ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عادی چور ہے
جس پر چوری کے مختلف مقدمات درج ہیں درین اثناء علاقہ مکین جند وڈہ وغیرہ
نے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زیر حراست ملزم کو
ریلیف نہ دیا جائے ملزم چور ہونے کے ساتھ ساتھ عادی درخواست باز بھی ہے اس
سے سابقہ چوریاں بھی برآمد کی جائی
0 comments:
Post a Comment