راجن
پور (کرائم رپورٹر) چوہدری ظفر اقبال نعیم صاحب ڈسٹر کٹ اینڈ
سیشن جج راجن پور کی سر براہی میں 10رکنی ٹیم نے ڈسٹر کٹ جیل راجن پور کی
تفصیلی انسپکشن کی ٹیم میں جناب صلابت جاوید سول جج راجن پور، جناب خرم
شہزاد میرانی سول جج، ملک مرید عباس سول جج ، رانا عدنان قمر سول جج ، ڈسٹر
کٹ اٹارنی راجن پور ، غضنفر عباس کھوسہ، عمران عتیق ، نوید ارشد اسسٹنٹ
ڈسٹر کٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے علاوہ محمد رفیع پچار ایڈووکیٹ شامل تھے،
جیل میں بند تمام قیدیان کے مسائل دریافت کئے گئے قیدیان کو دی جانے والی
خوراک کا بھی تفصیلی جا ئزہ لیا گیا معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو موقع
رہا کر نے کا حکم بھی دیا۔جیل میں صفائی کے معیار کو سراہا گیا جیل
سیکیورٹی کا اعلی انتظام تھا تمام قیدیان نے جیل انتظامیہ ، جیل ملازمین
سے اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ان کو دی جانے والی خوراک معیار کے
مطابق اور اچھی کوالٹی کی ہو تی ہے ان کے رہنے سہنے اور ملاقات کیلئے بھی
کو ئی پریشانی درپیش نہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قیدی کو جیل انتظامیہ کے
متعلق کو ئی شکایت نہ ہے گرمی کے موسم میں قیدیان کو پینے کے ٹھنڈے اور
صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے قیدیان کی طبی سہولیات کیلئے
بر وقت ادویات اور میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ملک آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جیل
،چوہدری محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، ساجد حسین رضا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل
اور ڈاکٹر محمد منیر صدیقی بھی انسپکشن ٹیم کے ہمراہ تھے سپرنٹنڈنٹ جیل نے
مزید وضاحت کی کہ قیدیان کو بمطابق قانون تمام سہولیات بہم پہنچائی جا رہی
اس میں کسی قسم کی لا پراوہی نہیں کی جارہی واضح رہے کہ کچھ روز قبل جیل
انتظامیہ کے خلاف کرپشن کی افواہیں اڑائی گئیں جو کہ حقیقت کے بالکل منافی
تھیں ،انسپکشن ٹیم کے تمام ممبران اپنے مطمئن اظہار کے ساتھ جیل سے روانہ
ہو گئے
0 comments:
Post a Comment