راجن پور(کرائم رپورٹر)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آفتاب
اسٹیڈیم انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منظرپیش کرنے لگا ڈی سی او سے
نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں تعمیر ہونے والا آفتاب
اسٹیڈیم کی چھت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی،دیواریں بھی ٹوٹ چکی اسٹیڈیم کا مین
گیٹ بھی موالیوں کی پوڑیوں میں صرف ہوچکا جبکہ گراسی کے لئے لگایا جانے
والا ٹیوب ویل خود چوکیدار اکھاڑکر گھر لے گیا ،اسٹیڈیم میں شہر بھر کا
گندا پانی چھوڑ کر اسے مزید تباہی کے دہانے پر لا کھرا کیا جس سے یہاں
کھیلوں کے فروغ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے نوجوان نسل رویتی کھیلون
کی بجائے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوچ ہورہے ہیں عوامی سماجی حلقوں میں
استاد ذولفقار ٹیڈی ،میاں اللہ بخش ،اللہ وسایا،ملک ربنواز تھہیم ،جام امان
اللہ و دیگر نے ڈی سی او غازی امان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ
آفتاب اسٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کیا جائے اور کھلاڑیوں کو مستقبل کو محفوظ
بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں
0 comments:
Post a Comment