Feature Top (Full Width)

Monday, 14 April 2014

راجن پور میں گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کی فراہمی آج سے شروع پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر خالی باردانہ فراہم کیا جائے گا

 

راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) راجن پور میں گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کی فراہمی آج سے شروع پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر خالی باردانہ فراہم کیا جائے گا کسی زمیندار کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدی محمد مختار نے سال 2014.15 کیلئے گندم خریداری کے حوالے سے خریداری کمیٹی کے کوآرڈنیٹرز اور دیگر عہدیداروں کے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ وہ خود تمام خریداری مراکز کادورہ کریں گے انہوں نے خریداری کمیٹی کو ہدایت کی کہ زمیندار وں کو ایک روز میں دو سوبوری تقسیم کرسکتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ فوڈ سنٹرز پر کسانوں اور زمینداروں کیلئے ٹھنڈے پانی اور سایہ دار جگہہ کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ گندم خریداری کے حوالے سے کسی زمیندار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بِلاججھک اُن کے دفتر میں آکر مسئلہ بیان کرسکتا ہے یا اُن کے موبائل نمبر 03336469822 پر اپنا مسئلہ بیان کرسکتا ہے اجلاس میں کوآرڈنیٹر فاضل پور سنٹر زراعت آفیسر مسٹر محمد سلیم کوآرڈینیٹرراجن پور فوڈ سنٹروٹرنری آفیسر ڈاکٹر مدثر بخاری اور کوآرڈینٹر کوٹ مٹھن فوڈ سنٹر ڈسٹر کٹ آفیسر کوآپریٹو مسٹر عابد سعید اور اُن کا معاون عملہ بھی شریک تھا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers