Feature Top (Full Width)

Monday, 21 April 2014

محکمہ خوراک راجن پور سنٹر پر خالی باردانہ کی فراہمی میں تاخیر کسانوں کا اِنڈس ہائی وے پر احتجاج

راجن پور (کرائم رپورٹر ) محکمہ خوراک راجن پور سنٹر پر خالی باردانہ کی فراہمی میں تاخیر کسانوں کا اِنڈس ہائی وے پر احتجاج محکمہ خوراک کا عملہ جان بوجھ کر ہمیں ذلیل وخوار کررہا ہے کسانوں کا الزام تفصیل کے مُطابق راجن پور کے فوڈ سنٹر پر گذشتہ روز کسانوں نے باردانہ نہ ملنے پر احتجاج کیا زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ فوڈ انسپکٹر عبدالرزاق کے پرائیویٹ ملازمین مٹھی گرم کرنے والے بااثر افراد کو فوری باردانہ فراہم کررہے ہیں جبکہ اصل حقدار ذلیل وخوار ہورہے ہیں کسانوں کا کہنا تھا کہ اُن کی گندم کھیتوں میں کھلے آسمان تلے پڑی ہے جبکہ موسم گرما کی بارشوں کا بھی آغاز ہو چکا ہے کسانوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں ٹوکن مل چکے ہیں مگر تین روز سے وہ ٹوکن ہاتھوں میں اُٹھائے فوڈ عملے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں کسانوں کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اُنہوں نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ اُنہیں ہر صورت باردانہ ملے گا انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اس موقع پر کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں خالی بوریاں دی جائیں یا ہمیں پرائیویٹ طور پر گندم فروخت کرنے کی اجازت دی جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers