راجن
پور(کرائم رپورٹر)راجن پورمیں شدید آندھی اور طوفان سے کاروبار متاثر لوگ
گھروں تک محدود مگر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا پاکستان چوک لاری اڈے پر
مہنگائی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ جاری رہا۔تفصیل کے مطابق
اچانک نمودار ہونے والے مٹی کے طوفان نے کاروبا رِ زندگی مفلوج کر کے رکھ
دیا لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے کاروبار ٹھپ ہوگیا مگر جماعت اسلامی کے
کارکنوں نے شدید آندھی اور مٹی کے طوفان کے باوجودپاکستان چوک پرکمرتوڑ
مہنگائی اوربد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا ۔مظاہرین
نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے
امیرجماعتِ اسلامی نے کہاملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی اورلوڈ شیدنگ نے
لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ،مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،حکومت
اپنے وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے ،اگر مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا
گیا تو احتجاجی مظاہرے دھرنوں میں تبدیل کر دیں گے اورپورا ملک مظاہروں سے
گونج اٹھے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکہ ہے پاکستان نہیں حکمرانوں
کو چاہیے کہ وہ امریکی پالیسوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور نظریہ پاکستان
پر عمل پیرا ہوکر امیریکی غلامی سے کنارہ کش ہوجائیں
0 comments:
Post a Comment