راجن
پور ( کرائم رپورٹر)ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں اسیران کیلئے
بہترین انتظام موجود ، جیل میں مقید تمام اسیران کو بروقت اور معیار کے
مطابق کھا نا فراہم کیا جاتا ہے ۔ جیل میں قیدیان کیلئے پینے کے شفاف پانی
کا فلٹریشن پلانٹ بھی چالو کر دیا گیا۔ منشیات کے عادی قیدیان کیلئے بحالی
سینٹر اور نو عمر ملزمان کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے، اندرون جیل
ہسپتال میں مریض اسیران کیلئے ہمہ قسم ادویات اور میڈیکل سٹاف موجود ہے۔
ملاقات کیلئے آنے والے قیدیان کے لواحقین ہر وقت ملا قات اور سامان کی
رسائی بالکل آسان جس کیلئے ایک جیل آفیسر باہر نگرانی پر معمور ہے۔جیل پر
تمام معاملات با مطابق قانون ہو رہے ہیں کسی بھی بد عنوانی کا سوال ہی پیدا
نہیں ہو تا اور نہ ہی کو ئی جیل اہلکار اس میں ملوث ہے۔ اسیران کی اصلاح و
فلاح کے حوالے سے مہینہ میں دو مر تبہ جناب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج صاحب
اور ایڈیشنل سیشن جج صاحب ہمراہ سینئر سول جج، سول جج، ڈسٹر کٹ اٹا رنی
جیل کا دورہ کر تے ہیں اور تمام قیدیان سے خود حالات معلوم کر تے ہیں اور
معمولی جرائم میں ملوث اسیران کی مو قع پر رہائی کا حکم بھی دیتے ہیں۔ جیل
کے اعلی آفیسران بھی گاہے بگاہے دورہ کر تے رہتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ
کی بنیاد پر تمام اندرون ، بیرون جیل کا وزٹ کر تے ہیں تاکہ کسی بھی
انتظام میں کمی کو فوری دور کیا جا سکے تمام قیدیان اور ان کے لوا حقین ،
سماجی حلقے راجن پور جیل کے انتظام سے بالکل مطمئن ہیں۔ چند نا گزیر افراد
کی وجہ سے جیل انتظامیہ کے خلاف خبریں دی گئی تاہم ڈسٹر کٹ جیل راجن پور
میں کو ئی بھی کو تاہی ، بد عنوانی نہ ہو رہی ہے
0 comments:
Post a Comment