Feature Top (Full Width)

Friday, 18 April 2014

بیوہ ساس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے گھر اُجاڑنے پر تُل گیا تشدد سے ساس کا بازو توڑ دیاحاجرہ بی بی

راجن پور ( کرائم رپورٹر) راجن پور ، با اثر داماد بیوہ ساس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے گھر اُجاڑنے پر تُل گیا تشدد سے ساس کا بازو توڑ دیا شر سے تنگ آکر سالے نے خود کُشی کر لی ۔ سنگ دل شخص سالی کو طلاق دلانے کے درپے متاثرہ خاتون دھاڑ فریاد کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئی ارباب اختیار سے ملزم کے شر سے تحفظ کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن کی حاجرہ بی بی نے راجن پور پریس کلب میں آکر دھاڑ فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کے داماد منشی راؤ اکبر نے امجد اور افضل کے ساتھ ملکر جائیداد پر قبضہ جمانے کے لیے اُس پر زمین تنگ کر کرکھی ہے بزرگ بیوہ ساس کی دوسری شادی کرانے کے علاوہ اپنی حاملہ سالی ریحانہ کو طلاق دلانے کے در پے ہے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان کے شر اُس کا بیٹا خالد خود کُشی کر کے موت کو گلے لگا چکا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے متاثرہ بیوہ خاتون حاجرہ بی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا اُسے ملزمان کے شر سے تحفظ فراہم کر کے اُسے انصاف دلایا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers