Feature Top (Full Width)

Wednesday, 23 April 2014

امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی

 

اجن پور(کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہپر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کر کے اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورہ کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے عمل پیرا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام پور، راجن پور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے بھی جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اب بھی جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیمیں منظور کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنوبی پنجاب کے لئے نہ صرف بھاری بجٹ مختص کیا بلکہ ترقیاتی سکیمیں بھی شروع کیں جن کی مدد سے وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کا کیا جاتا ہے جس میں وہ از خود عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کے احکامات بھی جاری کرتے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers