راجن پور (کرا ئم رپورٹر) برِ صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ ہفت زبان
صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے نام سے منصوب کوٹ مٹھن میں محکمہ
اوقاف پنجاب کے زیرِ اہتمام تاریخی لائبریر ی زبوں حالی کا شکارقیمتی و
نادر کتب کو دیمک چاٹ گئی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی بزرگ
حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے دربار سے ملحقہ عمارت محکمہ اوقاف پنجاب کے
زیرِ انتظام چلنے والی خواجہ فرید لائبریری میں قیمتی و نادرکتب
کوانتظامیہ کی غفلت کے باعث دیمک چاٹنے لگی۔دربارِ فرید ؒ و اس کی
املاک سے حاصل ہونے والی سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی کے باوجود محکمہ
اوقاف کی غفلت سے یہ تاریخی ورثہ نا قدری کی نظر ہوکر رہ گیا ۔اس میں سے
جہاں قیمتی و نادر کتب کا علمی خزانہ غائب ہے وہاں لائبریری میں رکھی ہوئی
چند کتابوں کو بھی دیمک لگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔دنیا بھر میں
اپنے کلام کے ذریعے پیار محبت کا درس دینے والے اولیا ء اللہ حضرت خواجہ
غلام فرید کے نام سے منصوب اس تاریخی لائبریری کی حالت زار یہ ہے کہ اس میں
روشنی کا بھی خاطر خواہ انتظام نہیں جو اربابِ اختیار کی علم دشمنی و
غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔دنیا بھر کے ممالک اپنے قومی ہیروز اور اقابرین
کے نام سے منصوب چیزوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کر کے تاریخی ورژہ کو محفوظ
کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسلوں کے لئے علم و آگاہی کے مواقع فراہم کرتے ہیں
۔ضرورت اس امر کی ہے کہ لائبریری میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ
عظیم صوفی بزرگ سے وابستہ اس لائبریری سے نئی نسل فیض یاب ہوسکے
0 comments:
Post a Comment