راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹر کٹ آفیسر کوآرڈنیشن ارشد خان گوپانگ نے کہا
ہے کہ ضلع راجن پور میں قحط سالی نام کی کوئی چیز نہیں زندگی معمول کے
مطابق ہے علاقہ پچادھ کے کسان نہ صرف فصلات برداشت کر نے میں مصروف ہیں
بلکہ انہوں نے آنے والی فصل کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری بھی شروع کررکھی
ہے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ محمد پور گم والا میں
واٹر سپلائی اسکیم فعال حالت میں موجود ہے اور مقامی آبادی بھرپور طور پر
مستفید ہورہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت علاقہ پچادھ کے عوام کی
فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ضلع بھر کے ایسے علاقے جہاں زیر
زمین پانی کڑوا ہے اُن علاقوں میں میٹھے پانی کی سپلائی کویقینی بنانے
کیلئے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نئی اسکیمیں تعمیر کررہا ہے جبکہ چالیس بلین
روپو ں کی خطیر رقم سے ہیڈ پمپس نصب کئے جارہے ہیں
0 comments:
Post a Comment