راجن
پور (کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
گورچانی نے کہا ہے کہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے علمبردارہیں اورہم ملک
میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کے ذریعے
جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی تقدیربدلنے کاعزم لے کرنکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک و
قوم کو در پیش مسائل ، چیلینجز اور بحرانوں سے نجات دیلانے کے لئے ہر ممکن
اقدامات کر رہی ہے ۔ جلد ہی وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر قوم کو ترقی
پزیر اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور
پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو ایک مخلص قیادت
دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں بہتری لانے کے عزم کو دیکھتے
ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے
0 comments:
Post a Comment