Feature Top (Full Width)

Sunday, 20 April 2014

کم عمری کی شادی میں مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ثقلین حامدی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) کم عمری کی شادی میں مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ماں اور بچے کی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی و ٹیم لیڈر راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان ثقلین حامدی نے ایک روز ہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر افسران ،وکلاء ، صحافیوں اور مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ مقررین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کل معاشرے میں بڑھتی ہو ئی آبادی معاشی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ آبادی کو کنٹرول کرنے اور کم عمری کی شادی کے روک تھام کے لیئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیئے اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیں ۔ لوگوں کو بتایا جا ئے کہ کم عمری کی شادی کرنے سے ماں اور بچہ کمزور ہو جا تے ہیں ۔ اور ذہنی مریض بن جا تی ہے۔ بچوں کی تعلیم بھی متاثرہوتی ہے۔ یہ تقریب رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی گئی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers