Feature Top (Full Width)

Saturday, 12 April 2014

گذشتہ سال رودکوہی سیلاب سے تباہ ہونے والی راجن پور تا حاجی پور سڑک تاحال تعمیر نہ ہوسکی منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہو نے لگا

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) گذشتہ سال رودکوہی سیلاب سے تباہ ہونے والی راجن پور تا حاجی پور سڑک تاحال تعمیر نہ ہوسکی منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہو نے لگا سڑک شکستہ ہونے کی وجہ سے کسی وقت کوئی بڑا سانحہ رونماء ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار راجن پور کی سماجی شخصیات وتاجروں محمد رفیق خان سیٹھ عابد حسین گبول مرکزی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ الدین خان مزاری ودیگر نے ایک ملاقات کے دوران کیا ان شخصیات کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کوہ سلیمان پر شدید بارشوں سے رودکوہی نالوں کاہا اور چھاچھڑ میں شدید طغیانی سے سیلابی ریلا حاجی پور سے تباہی مچاتا چک شہید پہنچا جو بعدازاں دیگر مواضعات کو تباہ کرتا تحصیل روجہان چلاگیا اس سیلابی ریلے نے نئی تعمیر شدہ راجن پور تا حاجی پور سڑک کو مکمل تباہ کرکے رکھ دیا اب عالم یہ ہے کہ پختہ سڑک کے آدھے سے زائد حصے کے نیچے سے تعمیراتی میٹرئیل غائب ہو چکا ہے جس سے آمنے سامنے گاڑیوں کو کراسنگ احتیاط کے ساتھ کرنا پڑتی ہے جبکہ رات کے وقت گاڑیوں کے سڑک سے نیچے گرنے کے شدید خطرات لاحق ہیں اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری طور پر اس اہم اور تجارتی شاہراہ کی ازسرِ نو تعمیر کی منظوری دینے اور فنڈز جاری کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers