Feature Top (Full Width)

Wednesday, 23 April 2014

جو ذمے داری سونپی جائے اسے سو فیصد یقینی کے ساتھ نبھائیں ۔ مستقل غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر فارغ کر دیا جا ئےڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) جو ذمے داری سونپی جائے اسے سو فیصد یقینی کے ساتھ نبھائیں ۔ مستقل غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر فارغ کر دیا جا ئے۔پروموشن کیسوں کو جلد نمٹایا جا ئے۔ ملازمت کے دوران وفات پانے والے کے بچوں کو فوری طور پر ملازمت دی جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ۔ ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او ورکس چوہدری افتخار ، ای ڈی او فناس اصغر جلبانی ، ڈی و ڈپٹی تعلیم زنانہ ومردانہ اور سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنا ئیں جو غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف عملی کاروائی کی جا ئے گی ۔ جہالت کو ختم کر نے کے لیئے محکمہ تعلیم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ میرٹ کے مطابق ترقیاں دی جا ئیں ۔ افسران سکولوں کے دورے کریں ۔ اس موقع پر ڈی ایم او نے بتایا کہ ضلع بھر کے اساتذہ کی حاضری 93فیصداور بچوں کی حاضری94فیصد رہی ہے ۔ افسران نے سو فیصد وزٹ کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مسنگ فیسیلیٹز کی 178سکیمیں ہیں جن میں 93مکمل ہو چکیں ہیں ان سکیموں کی لاگت 274.065ملین روپے ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ جن سکولوں میں بجلی کی سہولت نہیں ا سے فوری طور پر میٹر لگا کر بجلی فراہم کی جا ئے۔ اور اس سلسلے میں ایکسیئن واپڈا کو بھی ہدایات جاری کیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers