راجن
پور (کرائم رپورٹر )ضلعی جنرل سیکر ٹری پی پی پی حاجی شکیل بلوچ نے کہا ہے
کہ بلاول بھٹو کا دورپنجاب اہمیت کا حامل ہے جس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی
اور کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت
ہے جس میں کارکنان کا بے حد احترام کیا جا تا ہے اور محنتی کا رکنان کی
حوصلہ افزائی کی جا تی ہے ۔حاجی شکیل بلوچ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پیپلز
پارٹی عوامی طاقت سے ایک بار پھر برسرا قتدار آئیگی اور ملک وقوم ایک با ر
پھر خوشحالی سے ہمکنا ر ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈویثر نل صدر سرور عباس اور
ضلعی صدر ملک احسان عمران کی دن رات کی محنت سے پارٹی ڈویثر ن ڈی جی خان
اور ضلع راجن پور میں انتہائی مضبوط ہوچکی ہے ۔چیئر مین بلاول بھٹو میں
کارکنان اور پاکستان کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محتر مہ شہید بے
نظیر کا عکس اور خوشبو محسوس کر تے ہیں ۔آ ئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر
کے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنایا جائیگا
0 comments:
Post a Comment