راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکولز اساتذہ کے لیے 10 روزہ تربیت کا
آغاز مورخہ یکم اگست 2016 سے 11 اگست 2016 تک ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے 185
اساتذہ نے پانچ کلسٹر اینڈ ٹریننگ سنٹر پر شرکت کی۔ اس ٹریننگ کا مقصدوزیر
اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن سکول بہتری پروگرام میں تعلیمی
معیار کو بہتر کر کے طلبہ کے داخلہ کو بڑھانا ، نتائج کو بہتر کرنا اور زیر
تعلیم طلبہ کے خارجہ کو روکنا ہے۔ اس تریبت پروگرام میں یونیسف اور NCHD
کا مالی تعاون رہا ہے اور پروگرام کو مرتب و انعقاد کرنے میں ڈائریکوریٹ آف
سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور کا مرکزی کردار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار
چوہدری نور احمد ہیڈ آف ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر راجن پور نے اساتذہ
کی تربیت کے اختتامی پروگرام میں کیا۔ جس میں عبدالغفار خان لنگاہ
ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایجوکیشن) راجن پور ، ثناء اللہ خان سہرانی ڈسٹرکٹ
ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) راجن پور اور NCHD کے جنرل منیجر منظور احمد خان
نے خصوصی شرکت کی۔ عبدالغفار خان لنگاہ ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایجوکیشن)
نے کہا کہ ضلع راجن پور تعلیمی ترقی میں کسی دوسرے ضلع سے پیچھے نہ ہے۔
اساتذہ کی حاضری بہتر ہوئی ہے۔ سکولوں کا ماحول بہتر ہوا ہے اور داخلہ مہم
کے دوران ضلع کے اہداف پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ
وہ محنت اور لگن سے کام کریں۔ بچوں کو معیار تعلیم سے آراستہ کریں۔ تعلیمی
ترقی سے ہی ہمارا ملک ترقی کرے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب پڑھا لکھا
پنجاب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ آخر میں ثناء اللہ خان سہرانی نے بھی اپنے
خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ کو تعلیمی بہتری لانے ،داخلہ بڑھانے اور
خارجہ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی۔
0 comments:
Post a Comment