را
جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کی زراعت کی ترقی ہمارا مشن ہے
اور ضلع راجن پور کے کسانوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ۔تمام متعلقہ
محکمے کاشتکاروں کو درپیش مسائل فی الفور حل کریں اور ان کو سہولیات
پہنچائیں تاکہ کسان ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔یہ بات ڈی
سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے محکمہ زراعت کے افسران ،پیسٹی
سائیڈ ڈیلرز ،کاشکاروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کے اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او فنانس
راؤ عطا اللہ ،ڈی او زراعت اسلم نجم،ڈی او واٹر منیجمنٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر
پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی ،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ،کاشکاروں اوردیگر
متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈ کی غیر
قانونی فروخت اور کاروبار کو سختی سے روکا جائے۔مقررہ قیمتوں پر فروخت کو
یقینی بنایا جائے اور کھادوں کی مقررہ نرخوں پہ فراہمی کو بھی یقینی بنایا
جائے ۔کسا نوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
زرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کا عمل جاری
ہے۔کسانوں کو ٹیوب ویل لگانے اور دیگر زرعی مشینری خریدنے کے لئے قرضے دیئے
جاتے ہیں۔ضلع راجن پور میں پختہ کھالہ جات کی تعمیر کے منصوبوں پر کام
جاری ہے۔۔
0 comments:
Post a Comment