راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’یوم آزادی کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم ملک کی
ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اورہر آدمی اپنے حصہ کی ذمہ داری ادا کر کے
پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتا ہے ۔ڈی سی او ظہور حسین گجر ‘‘ڈی سی او
راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ اصل پیغام یہ ہے کہ ہم سب ملک کی ترقی
میں اپنا کردار ادا کریں ۔اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری اور فرائض ادا کر کے
پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز
قائد اور اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جمہوری ،اسلامی ریاسست بنانے
کے لئے محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوم
آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او عرفان
اللہ ،اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،اے سی راجن پور ،ای ڈی او تعلیم اور دیگر
افسران اور عوام کی کثیر تعداد عوام میں موجود تھی۔اس موقع پر پولیس کے
دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور جوڈو کراٹے
دکھائے۔ڈی سی او نے راجن پور کے عوام اور پاکستان کی سا لمیت اور ترقی کے
لئے پوری قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔آخر میں پاکستان کی ترقی اور سا لمیت کے
لئے دعا کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment