راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،نواحی علاقہ فتح پور میں مسلح 4افراد
نے کلہاڑیوں اور سوٹوں کے وار کر کے غریب کاشتکار کو لہولہان کردیا ،زخمی
کسان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کی ایمر جنسی میں داخل ،ڈیوٹی پر
موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دینے کی بجائے وارڈ میں بھجوا دیا طبی امداد نہ
دینے اور ضربات بارے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے اجراء میں جانبداری اور تاخیر اور
ہسپتال عملہ کے ناروا سلوک پر زخمی بخش علی کے ورثاء کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر
ہسپتال راجن پور کے احاطہ میں شدید احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے
اور انصاف فراہم کر نے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق نواحی علاقہ فتح پور
کے غریب کاشتکار بخش سوداسلف لے کرگھر جارہا تھا کہ چار مسلح افراد
عیدو،جماسل،لیاقت ودیگر نے اچانک اُس پر کلہاڑیوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا
جس سے وہ لہو لہان ہو کرگر پڑا زخمی بخش علی کو ریسکیو نے ڈسٹر کٹ ہیڈ
کوآرٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کرایا تو بااثر مخالفین نے محکمہ صحت
کے اعلیٰ آفیسران کے ذریعے دباؤ ڈلوا کر نہ صرف اسے ایمر جنسی سے نکلوادیا
بلکہ پندرہ گھنٹے گذر نے کے باوجود میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا زخمی بخش
علی کے ورثاء نے ڈی ایچ کیو کے سبزہ زار میں ہسپتال عملہ کے نارواسلوک پر
سخت احتجاج کیا ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر رومان
فیصل، مختیار وغیرہ نے بااثر مخالفین کوخوش رکھنے کے لئے ہمارے ساتھ زیادتی
کی ڈسپنسر نے زخمی کے سر پہ ٹانکے بھی مویشیوں والی نیڈل سے لگائے ہمارا
مریض تاحال بے ہوش ہے ڈاکٹرز نے اسے چیک کر نا گوارا ہی نہ کیاورثاء نے
احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹرز کی بے حسی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ
کے اجراء میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment